ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کسی بھی جارحیت اور دھمکی کا جواب دینے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مرکزی کمان نے آج ایک بیان جاری کرکے بیرونی طاقتوں کی ہر ممکنہ جارحیت اور دھمکی کا جواب دینے کے لئے مسلح افواج کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ۔ ایرانی مسلح افواج کی مرکزی کمان نے ایران کے اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے آج جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی دھمکیوں اور مہم جو بیرونی طاقتوں کی کسی بھی امکانی جارحیت کے مقابلے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بھرپور آمادگی رکھتی ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ دنیا میں سامراج مخالف تحریک اور اسلامی بیداری پر ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات نمایاں ہیں۔
5 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388563
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مکمل جواب دینے کے لیے تیار ہے۔